رستم‘ ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،3 افراد شدید زخمی

رستم‘ ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق،3 افراد شدید زخمی

رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق تین افراد شدید زخمی ، ریسکیو1122ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔ واقعات کے مطابق رستم کے نواحی علاقہ چارگلی کے قریب بخشالی روڈ پر چنگ چی تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں چنگ چی ڈارئیور بختیار سکنہ اظہر آباد رستم موقع پر جاں بحق ہو گیا اور چنگ چی میں سوار تین افراد سعد اللہ سکنہ اکبر پورہ ، سید حسن سکنہ نذر بانڈہ ، احمد سید سکنہ نواں کلی رستم شدید زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم کو اطلاع موصول ہونے پر موقع پر پہنچ کر تینوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ٹائپ ڈی ہسپتال رستم منتقل کر دیئے گئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر