قومی اتھلیٹک ٹیم ایران روانہ

قومی اتھلیٹک ٹیم ایران روانہ

پشاور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کی قومی اتھلیٹکس ٹیم ایران میں منعقد ہونیوالی ایشین اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کے لیے تہران روانہ ہوگئی ۔قومی ٹیم پانچ مختلف مقابلوں میں شرکت کریں گی قومی ٹیم کے منیجرصدرکے پی اتھلیٹکس ایسوسی ایشن حبیب الرحمن شنواری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان ٹیم میں نوکرحسین،محبوب علی،نشاط بھٹی،محمدندیم اورتنویرحسین شامل ہیں میں منیجرکی حیثیت سے ٹیم کے ہمراہ ایران جارہاہوں انہوں نے مزیدبتایاکہ تنویر60 میٹرہرڈل،نوکرعلی،محبوب علی،نشاط بھٹی،محمدندیم 400میٹرر،فلیٹ اور4*400میٹرریلے ریس میں شریک ہونگے۔حبیب الرحمن شنواری نے بتایاکہ پاکستانی ٹیم نے چند ماہ قبل انڈروایشین گیمز میں بھی سونے کاتمغہ حاصل کیاتھاانشاء اللہ ایران میں بھی ہماری ٹیم توقعات سے بڑھ کرکارکردگی کامظاہرہ کریں گی

مزید : پشاورصفحہ آخر