ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے اپ گریڈیشن دینے میں تاخیری حربوں پر اساتذہ پریشان

ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے اپ گریڈیشن دینے میں تاخیری حربوں پر اساتذہ پریشان

ملتان(نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کو اپ گریڈیشن دینے میں لیت و لعل سے کام لے رہا ہے فنانس دیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے صوبہ (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

بھر کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو واضح احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ گریڈ 9 کے اساتذہ کو 14 گریڈ جبکہ گریڈ 14 کے ایجوکیٹرز کو 15 اور گریڈ میں 16 میں گریڈ اپ کر دیا گیا اس لیے پفرا سسٹم پر آٹو چینج کے ذریعے تمام اساتذہ کو سکیلز کو اپ گریڈ کر دیا جائے ان ہدایات پر ضلع مظفر گڑھ ، راجن پور سمیت دیگر اضلاع نے من و عن عمل کیا لیکن ملتان سمیت چند اضلاع ابھی تک اپ گریڈیشن کیلئے جاری کی گئی ہدایات پر عمل نہیں کررہے تمام ایجوکیٹرز کو رواں ماہ نئے سکیل کی بجائے پرانے سکیلوں کیمطابق تنخواہیں جاری کی گئیں جس کیوجہ سے اساتذہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تھرڈ نے کہا ہے کہ اساتذہ کو فروری کی تنخواہ اور سلپ اپ گریڈیشن کے فارمولے کے تحت ملے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر