سوائن فلو سے ہلاکتیں‘ تحریک انصاف ملتان کی پنجاب حکومت مردہ باد ریلی

سوائن فلو سے ہلاکتیں‘ تحریک انصاف ملتان کی پنجاب حکومت مردہ باد ریلی

ملتان(نیوز رپورٹر )تحریک انصاف ضلع ملتان کے زیراہتمام سیزنل انفلوئنزا کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں نواں شہر چوک سے ملتان پریس کلب کے سامنے پنجاب حکومت مردہ (بقیہ نمبر47صفحہ7پر )

بادریلی نکالی گئی جس کی قیادت ضلعی جنرل سیکریٹری حسن خان ملیزئی نے کی اس موقع پر حسن خان ملیزئی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں اب تک سیزنل انفلوئنزا کی وجہ سے 54افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جن میں سے 24افراد کا تعلق ملتان سے ہے حکمرانوں کی توجہ اس گھمبیر مسئلے کی بجائے میٹرو، اورنج ٹرین اور فیڈر بسوں پر مرکوز ہے جبکہ جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں نہ ادویات ہیں نہ انفلوئنزا کی روک تھام کے لئے موثر ویکسین ہے مریض ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کا اتنی زیادہ اموات کے ضیاع پر ملتان کے نشتر ہسپتال کا دورہ نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے وہ فوری طورپر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں جبکہ اس موقع پر چیئرمین ملک نثار الامین اعوان، عمر خان خاکوانی، شہزاد ملک، امجد بلوچ، ملک عباس سہو، منور علی، سہیل احمد، عبد القادر انصاری ،مصطفی چوہان، نورنگ خان، علی خان، نزاکت ملک، شیراز ملیزئی، کامران کھوکھر، فیضان قریشی، الطاف رحمانی، فدا سیال، عامر سانگی، اکرم رحمانی، عزیز خان، وسیم رحمانی، سجاول ملک، سید زیشان حیدر عابدی، کامران خان، چچا زیب حسینی، نیاز جوئیہ، شاکر جوئیہ، خلیل الرحمن کونسلر، کامران قریشی، اویس جاوید، حسان ظفر، حسن ترین، حیدر شاہ، عبد الوہاب خاکوانی، افضال مغل سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر