ٹیکسٹائل ویسٹ سے اگائی گئی 540کنال پر محیط سبزیاں تلف

ٹیکسٹائل ویسٹ سے اگائی گئی 540کنال پر محیط سبزیاں تلف

ملتان(جنرل رپورٹر )پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں نے زہریلی اشیاء خورونوش کو جڑ سے اکھاڑنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے صوبے بھر میں زہریلے پانی اور ٹیکسٹائل ویسٹ سے اگائی گئی540 کنال رقبے پرمحیط مضر صحت سبزیاں تلف کر دیں ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھر کے 6 (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت سبزیاں تلف کی گئیں۔اے ڈی جی آپریشنز رافعہ حیدر کی سربراہی میں لاہور کے مضافاتی علاقے بند روڈ اور ٹھوکر نیاز بیگ میں زہریلے سیوریج اور ٹیکسٹائل ویسٹ ملے پانی سے سیراب کرنے کی بنا پر 90 کنال اراضی پر اگائی گئی مضر صحت سبزیاں ہل چلا کرتلف کر دی گئیں ۔علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے فیصل آباد میں 78 کنال ،ساہیوال اور ملتان ڈویژن میں 144 کنال جبکہ سرگودھا اور گوجرانوالہ ڈویژن میں 202 کنال زمین پر زہریلی سبزیاں ہل چلا کر تلف کر دیں ۔اس حوالے سے اے ڈی جی آپریشنز رافیعہ حیدرنے واضح کیا کہ زہریلے پانی سے اگنے والی سبزیوں میں ٹیکسٹائل کیمیکل اور دیگر زہریلے مادے شامل ہو کر خوراک کا حصہ بنتے ہیں جو انسانوں کے لئے خطر ناک بیماریوں کاسبب بنتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر