حکومت مکمل ناکام ہو چکی ‘ غنی خان

حکومت مکمل ناکام ہو چکی ‘ غنی خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


(بیورورپورٹ ) عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی آفس سیکرٹری غنی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے جس کا جیتا جاگتا ثبوت گزشتہ روز پشاور میں فخر افغان باچا خان و رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی برسی میں عوام کی بڑی تعداد میں شمولیت تھی جو اس بات غمازی کرتی ہیں کہ اس صوبے کے عوام کی نظریں 2018 کے انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت پر لگی ہوئی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آنے والا دور اے این پی کا ہے کیونکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ورکرز اس صوبے کے عوام اسفندیار ولی خان کی قیادت میں سرخ جھنڈے تلے متحد ہوچکے ہیں۔