قبرستان سے بزرگ کی نعش برآمد‘ حادثات میں 4 افراد ہلاک

ملتان، شجاع آؓباد، گڑھا موڑ، چنی گوٹھ (کرائم رپورٹر، نمائندگان) پیر عمر قبرستان سے 60 سالہ بزرگ کی نعش برآمد‘ ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 4افراد جان کی بازی ہار گئے ملتان (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

سے کرائم رپورٹر کیمطابق پیر عمر قبرستانسے 60 سالہ شخص کی لاش ملی ہے، پولیس کے مطابق مرنے والے کی شناخت بابابلا کے نام سے ہوئی ہے جو کہ نشۂ کا عادی لگتاہے۔جسے پولیس نے نشتر سرد خانے منتقل کردیا ہے۔ شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کیمطابق شجاع آباد کے نواحی علاقہ نواں شہر میں 2 بچے ٹریکٹر ٹرالی تلے آگئے جس کے نتیجے میں 6 سالہ الیاس موقع پر جبکہ دوسرا 5 سالہ صادق شدید زخمی ہوگئے ٹریکٹر ٹرالی کو کم عمر بچہ چلا رہا تھاگڑھا موڑ سے سپیشل رپورٹر، نمائندہ پاکستان کیمطابق مترو کا رہائشی عمر رسیدہ شخص فیروز حسین ولد خدا بخش ذات نٹ بستی عالم شاہ پل مترو سڑک کے کنارے جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار محمد خان ولد عبدالغنی قوم اوڈ سکنہ 184ڈبلیو بی نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے عمر رسیدہ بزرگ موقع پر دم توڑ گیا جبکہ موٹر سائیکل سوارشدید زخمی ہو گیا ۔ جس کو زخمی حالت میں آر ایچ سی گڑھاموڑ میں داخل کر دیا گیا جس کی حا لت خطرے سے باہر ہے ۔ چنی گوٹھ سے نامہ نگار کیمطابق محمدسلیمان ولد ملک محبوب اپنے موٹر سائیکل پر شہر آرہا تھا کہ موڑ کاٹتے ہوئے کرین سے جاٹکر ایا ااور کرین کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگیا ۔ ترنڈہ محمدپناہ حادثہ غریب آباد کلونی میں پیش آیا مرنے والے کا نام سیلان معلو م ہوا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...