عوام مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے : ظفریف المعانی

عوام مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے : ظفریف المعانی

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر ظریف المعانی نے اے ڈی سی سید کاظم حسین شاہ ،اے اے سی گاگرہ لطیف الرحمان اور پی اے جہانگیر کے ہمراہ پریس کلب بونیر کے میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت کی ۔انہوں نے نومنتحب کابینہ کو مبار کباد پیش کی اور پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام شروع کرنے کو حوصلہ افزا قرار دیا اور کہاکہ عوام کے مسائل اقتدار کی ایوانوں تک پہنچانے اور ذمہ دار افسران کا عوام کی فلاح وہ بہبود اور مسائل مشکلات کے حل کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو عوام تک پہنچانے سے ترقی اور خوشحالی کا عمل مزید تیز ہوجائے گا ۔ضلع میں اٹھائے گئے قدامات سے متعلق تفصیل سے بتاتے ہوئے انہوں نے تعلیم ،صحت ،صفائی ،تربیت ،ہسپتالوں ،سکولوں میں سہولیات بازاروں چوراہوں سیاحتی مقامات اور پیربابا کے مزار سے ملحقہ علاقہ کے خوبصورتی کا خصوصی ذکر کیا ۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ سرکاری سکولوں کے قابل جماعت نہم دہم طلباء کے دوسالوں سے کو چنگ کلاسز کے اعاز سے بہتر نتائج برامد ہو ئے ہیں ۔ان طلباء کو بہترین ماحول میں کھانے کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول فراہم کیا گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی کے ذریعے ہم ترقی کرسکتے ہیں ۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ جب سے چاج سھنبالا ہے ۔ضلع بونیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اقدامات کئے ہیں ،تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت کے میدان میں کئے اقدامات کئے ہیں ۔جن میں تمام طبی مراکز کو ادویات کی فراہمی شامل ہیں ،اگر چہ ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی کمی پوری کردی گئی ہے ۔مگر ادویات کے حوالہ سے فنڈ ز کی کمی کی وجہ سے مسائل درپیش ہیں ۔انہوں نے کہا ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے پلاسٹک شاپنگ بیگز کی جگہ ماحول دوست دس لاکھ پلاسٹک تھیلے متعارف کرائے گئے ہیں ،ضلعی انتظامیہ بہت جلد پلاسٹک کے تھیلوں پر دفعہ 144 نافذ کرے گی ۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ طلباء طالبات کے لئے کئیر نگ کونسل اور پی ایم ایس اور سی سی ایس کے امتحانات کی تیاری کے لئے خصوصی کلاسز کا انعقادکیا گیاہے ۔جو پورے صوبہ میں کہیں بھی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت اور وولئیج کونسل ناظمین کے ساتھ مل کر بونیر میں صفائی کا مہم جاری ہے ۔ضلع میں پہلی مرتبہ تمام محکموں کے لئے سالانہ پراگرس رپورٹ تیار کیا گیاہے ۔ڈی سی بونیر نے کہا کہ میرے اور تمام انتظامی افسران کے دروازے عوام کے لئے کھلے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...