ایف آئی اے کا چھاپہ‘ مظفر گڑھ پاسپورٹ دفتر کے باہر سے 2 ایجنٹ گرفتار

ملتان(وقائع نگار) ایف آئی اے ملتان کی ریڈنگ ٹیم نے چھاپہ مار کر مظفر گڑھ پاسپورٹ آفس کے باہر سے دو ایجنٹوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے ایس ایچ او تھانہ ایف آئی اے ملتان عنصر عباس نے دیگر ملازمین کے ہمراہ ضلع مظفر گڑھ میں پاسپورٹ آفس کے باہر چھاپہ مارا جہاں صادق اور(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

امیر حیدر رضا جو سادہ لوح لوگوں سے پاسپورٹ آف کے عملے کی ملی بھگت سے پاسپورٹ بنوانے کی زائد رقم گورنمنٹ فیس کے علاوہ وصول کرنے میں مصروف تھے جن کو موقع سے قابو کیا گیا اور ان کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...