تخت بھائی ، تحصیل بھر میں نیٹ کیفوں اور رنگ ٹون سنٹر کیخلاف کریک ڈاؤن ، درجنوں گرفتار

تخت بھائی ، تحصیل بھر میں نیٹ کیفوں اور رنگ ٹون سنٹر کیخلاف کریک ڈاؤن ، ...

تخت بھائی(نامہ نگار) اے ایس پی تخت بھائی سرکل محمد عثمان ٹیپو کا تحصیل بھر میں انٹرنٹ کیفوں اور رنگ ٹون سنٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن۔ کمپیوٹرز میں فحش مواد رکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے پر درجنوں افراد کو حراست میں لے لیا۔عوامی حلقوں کی شکایت پر اے ایس پی محمد عثمان ٹیپو نے بدھ کے روز تحصیل تخت بھائی کے علاقوں تخت بھائی شہر، جلالہ، ہاتھیان ،شیر گڑھ،لوند خوڑ اور گرد و نواح میں انٹرنٹ کیفوں اور رنگ ٹون سنٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کمپیوٹرز میں فحش مواد رکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے پر درجنوں انٹرنٹ کیفوں اور رنگ ٹون سنٹرز کے مالکان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف زیر دفعہ 292کے تحت مقدمات درج کر لیے۔بعد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا کسی کومعصوم لوگوں کے ذہن خرا ب کرنے اور فحاشی پھیلانے کی اجازت قطعاََ نہیں دی جائے گی اور کسی بھی قسم کا دباؤ برداشت کیے بغیر انٹرنٹ کیفوں اور رنگ ٹون سنٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور فحاشی پھیلانے والوں کو عوام کے سامنے نشان عبرت بنائینگے، انہوں نے کہا کہ فحاشی پھیلانے والے عناصر اللہ کے حضور توبہ تائب ہو کر حلال رزق کے حصول کے لیے کوشش کریں کیونکہ رزق دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے غلط راستے اپنا کر رزق تلاش کرنے والوں کو ذلت اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملتا۔دریں اثنا مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدر و تحصیل کونسل میں اپوزیشن لیڈر حاجی معز اللہ خان مہمند، جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل اور دیگر عہدیداروں نے فحاشی کے خلاف کریک ڈاؤن پر اے ایس پی محمد عثمان ٹیپو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پولیس انتظامیہ فحاشی کے خلاف اپریشن جاری رکھیں مرکزی انجمن تاجران بھر پور تعاون کریگی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...