زینب قتل کیس کے ملزم‘ گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی کے لیے ایک لاکھ روپے انعام ‘ رقم ایس ایچ او کے حوالے

زینب قتل کیس کے ملزم‘ گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی ...

بورے والا (تحصیل رپورٹر)قصور زینب قتل کیس کے ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیم میں شامل ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی کے لیئے ایک (بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

لاکھ روپے انعام ،ڈی پی او وہاڑی نے پنجاب حکومت کی جانب سے ملنے والی انعام کی رقم ایس ایچ او کے حوالے کر دی ،تفصیلات کے مطابق قصور میں معصوم زینب کے قتل اور زیادتی کے ملزم کی گرفتاری کے لیے وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آئی جی پنجاب کی طرف سے بنائی گئی جے آئی ٹی میں ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک کے ساتھ ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی محمد خالد گوارایہ کو بھی شامل کیا گیا تھا اس ٹیم کی جانب سے ملزم عمران کی گرفتاری پر پنجاب حکومت نے ٹیم میں شامل افسران کے لیے نقد انعامات کا بھی اعلان کیا تھا جس میں ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی کے لیئے بھی ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا ہے گذشتہ روز جب ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک اور ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی واپس پہنچے تو پولیس لائن میں انکا استقبال کیا گیا اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے حکومت کی طرف سے دی گئی ایک لاکھ انعام کی رقم ایس ایچ او تھانہ گگو منڈی کے حوالے کر دی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...