پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں ہر طرح کی جسمانی سزا پر مکمل پابندی ‘خصوصی ہدایات جاری

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں ہر طرح کی جسمانی سزا پر مکمل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (جنرل رپورٹر)جسمانی سزا کے حوالے سے حکومت پنجاب کے(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

نوٹیفیکیشن پرعمل درا?مد کرتے ہوئے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے اپنے پارٹنر سکولوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں داخل بچو ں کو جسمانی سزا کے طور پر کسی قسم کی تکلیف پہنچانے کے حوالے سے اساتذہ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ سکولوں میں طلباء4 وطالبات پر اٹھانے سے باز رہیں۔ مزید یہ کہ سخت زبان کے الفاظ یا ڈانٹ ڈپٹ سے بھی گریز کریں تاکہ بچے خوشگوار ماحول میں اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکیں۔خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سرکار ی و نجی سکولوں کے متعلقین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید برا?ں مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے پارٹنر سکولوں کو خصو صی ہدایات دیتے ہوئے کہی کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں میں ہر طرح کی جسمانی سزا پر مکمل پابندی عائد ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا ادارہ تعلیم کے لیے ساز گار ماحول کی فراہمی کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے تاکہ درس و تدریس کا سلسلہ جاری رہے اور کم وسیلہ بچے معیاری تعلیم کی سہولت سے استفادہ کرتے رہیں۔