اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جاوید سعید پیرزادہ سپرد خاک، شہریوں کی کثیر تعداد میں شرکت
ملتان (خبر نگار خصوصی،وقائع نگار)اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب جاویدسعیدپیرزادہ کوسپردخاک کر دیاگیا جبکہ سوگ میں عدالتی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
کام بندکیاگیاہے۔مرحوم کے انتقال کے سوگ میں گزشتہ روز ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی جانب سے ارجنٹ مقدمات کی سماعت کے بعدسوگ میں عدالتی کام بندکردیاگیااوروکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں مرحوم کی نمازجنازہ گزشتہ صبح دربارحافظ جمال اللہ ملتانی میں اداکی گئی جس میں لاء افسران ،بارعہدیداروں،وکلاء،ڈاکٹروں اورمختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادکی کثیرتعدادنے شرکت کی ہے بعدازاں مرحوم کی ملحقہ قبرستان میں تدفین کی گئی ہے۔