چارسدہ میں ناظم دوست محمد کی قیادت میں 20 خاندان جماعت اسلامی میں شامل

چارسدہ میں ناظم دوست محمد کی قیادت میں 20 خاندان جماعت اسلامی میں شامل

چارسدہ(بیورو رپورٹ )اے این پی ترلاندی کے ناظم دوست محمد خان 20 خاندانوں اور ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل ۔جماعت اسلامی جمہوری ،امین اور صادق قیادت کی حامل اور اسلام پسند جماعت ہے ۔اے این پی پختونوں کے حقوق کے نام پر ذاتی مفادات حاصل کئے اور ملکی خزانہ لوٹ لیا ۔ا ن خیالات کا اظہار جما عت اسلامی چارسدہ کے ضلعی امیر محمد ریاض خان ،ضلعی رہنما سیف اللہ خان درانی ،ولی محمد خان ،بد یع الزمان ،اشفاق خان اور دیگر نے مرکز اسلامی میں اے این پی ویلج کونسل ناظم دوست محمد خان کے جماعت اسلامی میں شمولیت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر ناظم دوست محمد خان کے ساتھ عابدخان،تاج محمد ،شادعلی ،عبدالکبیر ،سید محمد ،محمد جا ن اور دیگر 20 خاندانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر اکبر علی ،حیات خان ،نورحسین ،محمد ولی ،میا ہ محسن اور دیگر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محمد ریاض خان اور دیگر نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میں آکر چور اور ڈاکوؤں کا احتساب کرے گی ۔اسلام کو بدنام کرنے کے لیے عالمی طاقتیں سازشیں کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہ امریکہ ،بھارت اور اسرائیل خود دنیا کے سب سے بڑ ے دہشت گردممالک ہیں ۔پاکستان میں سیکولر قوتیں غیر ملکی طاقتوں کی اشاروں پر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں ۔اے این پی اور دیگر سیکولر قوتوں نے پرائی جنگ پاکستان لاکر بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا اور اب بھی ڈورن حملے اور دھماکے ان کے اشاروں پر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی جمہوری ،امین اور صادق قیادت کی حامل اور اسلام پسند جماعت ہے ۔اے این پی پختونوں کے حقوق کے نام پر ذاتی مفادات حاصل کئے اور ملکی خزانہ لوٹ لیا اور اقتدار میں آکر ان سے پائی پائی کا حساب لیا جائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر