باڑہ پریس کلب کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

باڑہ پریس کلب کی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

خیبرایجنسی (نامہ نگار)باڑہ پریس کلب کے کابینہ نے حلف اٹھالیا ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ میر رضا اوضگن نے نومنتخب کابینہ سے حلف لیا۔ حلف برادری کی تقریب سادہ مگر پروقار انداز میں خیبر ہاوس میں منعقد ہوا تقریب میں تحصیل باڑہ کے صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبرایجنسی کے صحافیوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہیں کہ وہ ہراس کام کی نشاندہی کریں جس سے علاقے میں امن کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انتظامیہ مثبت تنقید کو خوش امدید کہتی ہیں اورعوامی مسائل کو ترجیحی بنیادں پر حل کریں گے۔انہوں نے باڑہ پریس کلب کے صحافیوں کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا حلف برداری کے بعد نومنتخب صدر حسین آفریدی نے کہا کہ تحصیل باڑہ کی طویل بندش کے بعد پریس کلب کی شفاف انتخابات کے بعدپہلی کابینہ ہے جس سے عوام کی بہت زیادہ توقعات ہیں جو مسائل کو حکام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا13 سال سے بند پریس کلب کو دوبارہ فعال کیا ہے جس میں باڑہ کے صحافیوں کو وہ تمام سہولیا ت مہیا کی جائے گی جس سے وہ بہتر انداز میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔نومنتخب کابینہ میں حسین خان صدر،اقبال افریدی جنرل سکیرٹری ، سعداللہ سینئر نائب صدر، منیر خان نائب صدر ، سید جلال فنانس سکیرٹری،جبکہ خادم خان کو جوائینٹ سکیرٹری نے حلف لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...