شکیل احمد خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات کے ساتھ تعزیت کی

شکیل احمد خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات کے ساتھ تعزیت کی

پشاور (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے بہبود آبادی شکیل احمد خان گذشتہ روز حصار بابا طوطہ کان میں دپٹی ڈائریکٹر اطلاعات مالاکنڈ وحید اللہ کی رہائش گاہ پر گئے اور اُن سے اُن کی والدہ ماجدہ کی وفات پر گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وہ کچھ دیر وہاں رہے ۔فاتحہ خوانی کی۔ اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دیں اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبروتحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر