مردان‘ گھریلو تنازعہ پر نوجوان کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

مردان‘ گھریلو تنازعہ پر نوجوان کے قتل میں ملوث ایک ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)تھانہ ہوتی پولیس نے تنازعہ مستورات پر قتل ہونے والے نوجوان کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق دو دن قبل چاٹوں چوک میں زاہد نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جس کی دعویداری مقتول کے بھائی محمد اشفاق نے صاحبزادہ اور اُس کے بیٹے تیمور اور ایک نامعلوم شخص پر کی تھی ۔جس پر تھانہ ہوتی کے ایس ایچ او نورمحمد خان نے فوری کاروائی کرتے ہوئے گزشتہ شب چھاپہ مار کر ملزم صاحبزادہ کو گرفتار کرلیا ،ملزم کو بعد ازاں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرکے تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی ہے ملزم سے تفتیش جاری ہے ۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ہے۔