پاکستان بیت المال پنجاب 2 آفس کو ملتان منتقل کردیا گیا

پاکستان بیت المال پنجاب 2 آفس کو ملتان منتقل کردیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹی رپورٹر)پاکستان بیت المال کا احسن اقدام، پنجاب 2 آفس کو ملتان منتقل کر دیا گیا۔ سٹاف کی تعیناتی کا عمل جاری ہے، ہیڈ آفس نے پاکستان بیت المال پنجاب 2 کی تمام ڈاک بھی ملتان ارسال کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ تعینات کئے جانے والے افسران و ملازمین نے کام (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

شروع کر دیا۔ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ملتان تعیناتی کی آفر کر دی گئی۔ بوسن روڈ اور شاہ رکن عالم میں واقع دو کوٹھیوں کی کوٹیشنز بھی ہیڈ آفس بھیج دی گئیں۔ ایک لاکھ تک کرایہ ادا کیا جائے گا۔ آئندہ چند روز میں آفس کے لئے بلڈنگ حاصل کر لی جائے گی۔ ابتدائی طور پر ایک ماہ کے لئے تعینات کے جانے والے ملازمین نے بلڈنگ کے حصول تک سویٹ ہوم میں ڈیرے ڈال دئیے ہیں۔ ایک ایک ملازم کو ایک دن کے لئے گیارہ گیارہ ہزار روپے ٹی اے ڈی اے دیا جا رہا ہے۔ پنجاب 2 کا آفس ملتان میں شفٹ ہونے سے جنوبی کے مستحقین کے لئے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ پاکستان بیت المال پنجاب 2 کی ملتانی میں منتقلی کے خلاف ملازمین کی جانب سے لاہور میں احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے اور مستحقین کی درخواستوں کا عمل بھی معطل ہے۔ دوسری جانب لاہور میں کام کرنے کے خواہش مند ملازمین ہیڈ آفس کے جنوبی پنجاب کی عوام کے حق میں کئے جانے والے فیصلے کے خلاف سڑکوں پر آ گئے اور عملاً کام کرنا بند کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان بیت المال کے لاہور میں پنجاب 1 اور پنجاب 2 کے ناموں سے دو دفاتر کام کر رہے ہیں۔ پنجاب 1 اپر پنجاب جبکہ پنجاب 2 کی جانب سے جنوبی پنجاب کے معاملات دیکھے جاتے ہیں۔ پنجاب 2 کا دفتر لاہور میں ہونے کے باعث ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مستحقین کو لاہور کے چکر لگانا پڑتے تھے۔ اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مینیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ کی جانب سے پنجاب 2 کے آفس کو ملتان شفٹ کرنے کے آرڈر دے دئیے ہیں۔ احکامات کے تحت افسران و ملازمین کی پنجاب 2 آفس میں تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کئے جا رہے ہیں۔ ابتدائی پوسٹنگ صرف ایک مہینے کے لئے کی جاری ہے۔ احکامات کے تحت پنجاب 2 ملتان آفس میں عبدالمنان اور شبانہ رحمان کو ڈپٹی ڈائریکٹرز تعینات کیا گیا ہے۔ رضوان احمد، رمضان طاہر، قسور ندیم، مجاہد اقبال، وجدان آصف، شبیر احمد اور کاشف ندیم کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ناصر اقبال اور طاہر فاروق کو اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر، طارق رشید اور سید مدثر خالد کو سروے آفیسر، میاں عمر فاروق اور سید محسن رضا کو ڈسٹرکٹ آفیسر، ارشد علی علوی کو سپرنٹنڈنٹ جبکہ سید عابد حسین کو اکاؤنٹ آفیسر تعینات کیا گیا ہے۔