نجکاری کمیشن پھر متحرک‘ بجلی کمپنیوں کی فروخت کا پلان مرتب

نجکاری کمیشن پھر متحرک‘ بجلی کمپنیوں کی فروخت کا پلان مرتب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) نجکاری کمیشن ایک بار پھر حرکت میں آگیا۔ بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا پلان بنالیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کار اور جنریشن کمپنیوں کی نجکاری(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

( پرائیویٹائزیشن) کا فیصلہ کیا ہے۔ نجکاری کمیشن نے فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ( فیسکو) اور گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) میں سے ایک ڈسٹری بیوشن کمپنی جبکہ جامشورو پاور جنریشن کمپنی کی نجکاری آئندہ تین ماہ میں کئے جانے کا پلان ترتیب دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن نے نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بار بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے لئے اقدامات شروع کئے گئے مگر ہر بار واپڈا ہائیڈرو یونین آڑے آتی رہی اور شدید مزاحمت کرتی رہی جس کے باعث نجکاری کا عمل ہر بار موخر ہوتا رہا ۔ اب ایک بار پھر نجکاری کمیشن حرکت میں آیا ہے تو ہائیڈرو یونین نے بھی پھرردعمل کی تیاری کر لی ہے ۔