بدچلنی کے شبہ میں قتل‘ دو مجرم بھائیوں کو سزائے موت اور 3،3 لاکھ روپے جرمانہ

بدچلنی کے شبہ میں قتل‘ دو مجرم بھائیوں کو سزائے موت اور 3،3 لاکھ روپے جرمانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی نثار احمد نے تھانہ لڈن کے مشہور مقدمہ قتل کافیصلہ سنادیا ، جس میں جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان بھائیوں کو سزائے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

موت اور تین تین لا کھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم سنا دیا ، استغاثہ کے مطابق امیر محمد نے تھانہ لڈن میں مقدمہ درج کرایا کہ میرے بہنوئی محمد امین نے بد چلنی کے شبہ پر میری بہن نصر ت بی بی کو اپنے بھائی نیک محمد سے ملکر گلہ دبا کر قتل کردیا تھا جس سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثاراحمد نے جرم ثابت ہونے پر مقدمہ نمبر252/17زیردفعہ 302-109-34ت پ کے تحت فیصلہ سنادیا ۔