ملزم کی سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کرنے اورمعاوضہ اداکرنے کی سزابحال رکھنے کاحکم


ملتان (خبر نگار خصوصی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملزم کی سزائے موت کوعمرقید میں تبدیل کرنے اورمعاوضہ اداکرنے کی سزابحال رکھنے کاحکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں (بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

ملزم عبدالمجیدنے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف یکم جنوری 2001 ء کو تھانہ صدرشجاعباد میں معمولی تنازعہ پر طیش میں آکرمحمدبخش کوقتل کرنے کامقدمہ درج کیاگیا جس میں ایڈیشنل سیشن جج ملتان میاں غلام حسین نے 10 ستمبر2002 ء کو اسے سزائے موت اور50 ہزارروپے جرمانے کی سزاکاحکم دیا۔جس کے خلاف ہائیکورٹ ملتان بینچ میں سال 2002 ء میں ہی اپیل دائرکی جس کی سماعت کے بعدفاضل ہائیکورٹ نے 4 مارچ 2009 ء کواس کی اپیل منسوخ کرکے سزاکاحکم بحال رکھنے کاحکم جاری کیاتھا۔ ملزم کے مطابق اس کوسزاکاحکم خلاف واقعات ہے کیونکہ مقدمہ میں اس کے خلاف تسلسل کے ساتھ شہادت موجودنہیں ہیں نیز گواہوں کے بیانات میں بھی تضادہے اس لئے اس کو بری کرنے کاحکم دیاجائے۔جس کی سماعت کے بعدفاضل سپریم کورٹ نے ملزم کی سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کرنے کاحکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...