آر ٹی او ملتان کا ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ، اکاؤنٹس منجمد کر دئیے

آر ٹی او ملتان کا ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ، اکاؤنٹس منجمد کر دئیے

ملتان( نیوز رپورٹر ) ریجنل ٹیکس آفس آر ٹی او ان لینڈ ریونیو ملتان نے ٹیکس نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے ‘ چیف کمشنر آر ٹی او ملتان زبیر بلال کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر میڈم زاہدہ سرفراز کی نگرانی میں انفورسمنٹ سکواڈ نے متعدد ٹیکس نادہندگان کے اکاؤنٹس منجمد کرکے لاکھوں روپے کی ریکوری کرلی ہے جبکہ غیر ملکی سگریٹ کی بھی ایک بڑی کھیپ قبضہ میں لے لی گئی ہے ۔ انفورسمنٹ سکواڈ نے عبدالودود سوہن حلوہ ‘ گلیکسی کلرلیب ‘ داتا کلاتھ ہاؤس ‘ یاسین فوڈ انڈسٹری ‘ نور فوڈ پراڈکٹ کینٹ اور فریشکو بیکرز چوک کمہارانوالا کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے ہی‘جبکہ عبدالودود سوہن حلوہ کی مین شاپ پر انفورسمنٹ ٹیم کے اہلکار تعینات کر دئیے گئے ہیں جن پر 2 کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں واجب الادا ہیں‘گلیکسی کلر لیب کے ذمہ 20 لاکھ روپے واجب الادا ہیں‘ داتا کلاتھ ہاؤس کینٹ کے ذمہ 31 لاکھ روپے واجب الادا ہیں‘یاسین فوڈ انڈسٹری کے ذمہ ایک کروڑ 23 لاکھ روپے واجب الادا ہیں‘ نور فوڈ پراڈکٹ ملتان کینٹ کے ذمہ 59لاکھ روپے واجب الادا ہیں جبکہ فریشکو بیکرز کے ذمہ 11 لاکھ روپے واجب الادا ہیں ‘ آر ٹی او ملتان ذرائع کے مطابق ان ٹیکس نادہندگان کو قبل ازیں ریکوری نوٹسز اور سیکشن 138 کے حتمی نوٹسز بھجوائے لیکن نادہندگان کی جانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگی پر انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 140 کے تحت ان نادہندگان کے اکاؤنٹس منجمد کر دئیے گئے ہیں‘ اور حکومتی محاصل کی ریکوری تک ان کے اکاؤنٹس منجمد رہیں گے اور حکومتی محاصل کی ریکوری کیلئے ان نادہندگان کی جائیدادیں بحق سرکار ضبط کر نے کا آپشن بھی موجود ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...