مہاجرین جموں وکشمیر1989کے مسائل حل کیے جائیں،مشترکہ مطالبہ

مہاجرین جموں وکشمیر1989کے مسائل حل کیے جائیں،مشترکہ مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)مہاجرین جموں کشمیر 1989 ء کے زعماء نے حکومت آزادکشمیر سے ایک مرتبہ پھر اپیل کی ہے کہ وہ مہاجرین کے جملہ مسائل کو حل کریں، مہاجرین کے گزارہ الاؤنس میں اضافہ کیاجائے، بے گھر مہاجرین کی آبادکاری کو یقینی بنایا جائے، ملازمتوں کے چھے فیصد کوٹہ پر عملدرآمد کیا جائے ، تحریک آزادی کشمیر اور تکمیل پاکستان کیلئے کشمیری مہاجرین کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ ان خیالات کا اظہا رماسٹر یوسف بٹ، راجہ ظہیر خان، رنگیل بٹ، لیاقت اعوان، چوہدری اسماعیل و دیگر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کہا گیا کہ حکومت مہاجرین کے جملہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھا ئے تاکہ مہاجرین میں پائی جانیوالی بے چینی دور ہوسکے۔

جنرل رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کامقدمہ نمبر 437مورخہ 16-11-17تھانہ ویسٹریج میں سائلہ نوشین عاصم کی شکایت پر سخت ایکشن ،تفتیشی افسر کو معطل جبکہ متعلقہ ایس پی کو اپنے آفس طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج سال 2017کے مقدمہ نمبر 437میں مدعیہ / سائلہ نوشین عاصم نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کے پیش ہوکر شکایت کی تھی کہ الزام علیہان بڑے بااثر ہیں جنکی کفایت SIمقدمہ ہذاء میں حمایت کررہا ہے جس پر آر پی او راولپنڈی نے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کی جس کا باریکی بینی سے جائزہ لینے پر ثابت ہوا کہ مدعیہ نوشین عاصم کی قانون کے مطابق دادرسی نہ ہورہی ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار کو ہمراہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسرSIکفایت کو معطل کرنے کے آرڈر جاری کردیے ۔