راولپنڈی،پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی5ملزمان گرفتار

راولپنڈی،پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی5ملزمان گرفتار

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نےCPOراولپنڈی اسرا راحمد خان عباسی کی خصوصی ہدایات پرپتنگ فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے05ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 650پتنگیں،02ڈوریں معہ12خالی چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔ ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیرآ باد پولیس نے عمران سے50پتنگیں،اسد سے50پتنگیں،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے امجد اور حنان سے550پتنگیں،02ڈوریں معہ 12خالی چرخیاں جبکہ تھانہ مندرہ پولیس نے اویس سے 30لیٹر غیر قانونی پٹرول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر