مظفرآبادمیں زلزلے کے خوفناک جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے گھروں سے باہرنکل آئے

مظفرآبادمیں زلزلے کے خوفناک جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کاوردکرتے گھروں سے باہرنکل ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ)دارالحکومت مظفرآباد میں زلزلے کاخوفناک جھٹکا۔لوگ کلمہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔عوام میں خوف و ہراس ۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز مظفرآباد شہر میں زلزلے کے خوفناک جھٹکے نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ۔اسی دوران مرد خواتین بچوں کی بڑی تعداد کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں اور گھروں سے باہر نکل آئے ۔اس دوران لوگ اپنے عزیز و اقارب سے ٹیلی فون کر کے خیریت معلوم کرتے رہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہ مل سکی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر