مظفرآباد،مقدمہ قتل کا فیصلہ،مجرم ادریس کیانی کو 20سال قید کی سزا،دیگر ملزمان بری

مظفرآباد،مقدمہ قتل کا فیصلہ،مجرم ادریس کیانی کو 20سال قید کی سزا،دیگر ...

مظفرآباد(بیورورپورٹ) ایڈیشنل فوجداری عدالت مظفرآباد نے 16سالہ قبل قتل ہونے والے ملک ریاض چہلہ بانڈی کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنا دیا مجرم ادریس کیانی کو 20 سال قید با مشقت اور 15لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ دیگر ملزمان کو بری کر دیا گیا ایڈیشنل ضلعی فوجداری عدالت مظفرآ باد میاں نعیم اللاہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میاں رشید گل، ایڈیشنل قاضی مظفرآباد پر مشتمل مسترد کرتے ہوئے ادریس کیانی کو بیس سال قید با مشقت ارو 15لاکھ روپے مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے ملک ریاض کے ورثاء کی جانب سے راجہ گل مجید ایڈووکیٹ اور راجہ حامد ایڈووکیٹ، جبکہ مجرم ادریس کیانی کی جانب سے حضور امام کاظمی ایڈووکیٹ نے عدالت کی معاونت کی 2003 میں ملزم ادریس کیانی نے چہلہ بانڈی کے مقام پر دن دیہاڑے ملک ریاض کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا 16سال بعد انصاف ملنے والے مقتول ملک ریاض کے ورثاء اور عزیز و اقارب نے اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ مقدمہ ادریس کیانی کی جانب سے اختیار کیے گئے ہتھکنڈوں کے باعث16سال تک زیر سماعت رہا اور بالا خر ملزم اپنے انجام تک پہنچ گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...