مظفرآباد،ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم،ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

مظفرآباد،ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم،ہڑتال ختم کرنیکا اعلان

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ڈاکٹرز کے مطالبات تسلیم ۔ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز اپنے مطالبات کی وجہ سے گزشتہ کئی روز سے ہڑتال پر تھے جس کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا ۔مریض ہسپتالوں میں خوار ہو رہے تھے ۔منگل کے روز وزیر صحت عامہ ڈاکٹر نجیب نقی نے ڈاکٹرز کی ہڑتال کا نوٹس لیا جس کے بعد وزیر صحت کے چیمبر میں ڈاکٹرز کے نمائندوں اور وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ چوہدری بشیر اور محکمہ صحت کے دیگر ذمہ داران کے درمیان طویل مذاکرات ہوئے اور فوری عملدرآمد کے حامل مطالبات کو موقع پر ہی تسلیم کر لیا گیا جبکہ جن معاملات میں مالیات کی رضا مندی چاہئیے تھی ان کے حوالے سے ٹائم فریم دیا گیا ۔جس کے بعد ڈاکٹر زنے ہڑتال ختمکرنے کا اعلان کر دیا اور گزشتہ روز سے ڈاکٹرز اپنی اپنی ڈیوٹیوں پر حاضر ہو گئے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...