مسلم لیگ ن سٹی مظفرآباد کا اجلاس آج ہوگا
مظفرآباد(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے سربراہ و سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے 5فروری کے جلسہ کے حوالہ سے مسلم لیگ ن سٹی مظفرآباد کا اجلاس سٹی صدر و ایڈمنسٹریٹرز میونسپل کارپوریشن کی زیر صدارت آج دس بجے بلدیہ ہال میں منعقد ہوگا۔جس میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ،ایم ایس ایف این ،ٹریڈ ونگ کے عہدیداران و اراکین شرکت کرینگے ۔اجلاس میں 5فروری کے جلسہ کے حوالہ سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی ۔سٹی کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے کہا ہے کہ 5فروری کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا جس میں مظفرآباد کے عوام بھرپور شرکت کرینگے ۔