تھانہ ویسٹریج میں سائلہ کی شکایت پر آری پی اوکاایکشن،تفتیشی افسرمعطل،ایس پی آفس طلب

تھانہ ویسٹریج میں سائلہ کی شکایت پر آری پی اوکاایکشن،تفتیشی افسرمعطل،ایس ...

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان کامقدمہ نمبر 437مورخہ 16-11-17تھانہ ویسٹریج میں سائلہ نوشین عاصم کی شکایت پر سخت ایکشن ،تفتیشی افسر کو معطل جبکہ متعلقہ ایس پی کو اپنے آفس طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ویسٹریج سال 2017کے مقدمہ نمبر 437میں مدعیہ / سائلہ نوشین عاصم نے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کے پیش ہوکر شکایت کی تھی کہ الزام علیہان بڑے بااثر ہیں جنکی کفایت SIمقدمہ ہذاء میں حمایت کررہا ہے جس پر آر پی او راولپنڈی نے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹ طلب کی جس کا باریکی بینی سے جائزہ لینے پر ثابت ہوا کہ مدعیہ نوشین عاصم کی قانون کے مطابق دادرسی نہ ہورہی ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے ایس پی پوٹھوہار کو ہمراہ ریکارڈ طلب کرتے ہوئے متعلقہ تفتیشی افسرSIکفایت کو معطل کرنے کے آرڈر جاری کردیے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر