جہلم ،انگلینڈ پلٹ شخص کو بلیک میل ،قتل کی دھمکیا ں دیکر لوٹنے والے 5رکنی پولیس ملازمین گروہ کا انکشاف

جہلم ،انگلینڈ پلٹ شخص کو بلیک میل ،قتل کی دھمکیا ں دیکر لوٹنے والے 5رکنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(نامہ نگار)انگلینڈپلٹ شخص سے بلیک میل ،اغواء اور قتل کی دھمکیاں دیکر پیسے بٹورنے والا پانچ رکنی پولیس ملازمین کے گروکا انکشاف،ڈی پی او کی ڈی ایس پی سٹی سے انکوائری کروا کر انسپکٹرسمیت 4افسران کو بے گناہ قراردیکر ایک کانسٹیبل پر لین دین کی معمولی دفعات کا مقدمہ درج کروا کر معاملہ دبانے کی کوشش ،تین سال قبل انسپکٹر غلام جیلانی ،اے ایس آئی مرزا فیاض ،کانسٹیبل مرزا اکرم ،خالد جمیل ، سہیل گل نے ایک عورت کے ساتھ میری تصویریں بنا ئی اور مجھے اغواء کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر چھ لاکھ 45ہزار روپے وصول کیے تھے،بیرون ممالک سے پیسے کماکر پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کے ساتھ یہاں زیادتیاں کی جاتی ہے مجھے بھی پاکستان میں ایسے لوگوں کی وجہ سے دکھ ہی ملے ہیں ان خیالات کا اظہار بزرگ عبدالخالق نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے انہوں نے مذید بتایا ہے کہ پانچ رکنی پولیس ملازمین نے پلاننگ کے تحت میرے ساتھ واردات کی ہے پتہ چلنے پر میری انگلینڈ پلٹ بیوی نے جب پولیس والوں کے خلاف کیس کیا تھا تو پولیس ملازمین نے میری بیوی کو سرعام گالیاں دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا ہائی کورٹ میں ڈی پی او نے کہا تھا کہ بزرگ کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے لیکن ہائی کورٹ کے حکم کو جس میں کہا گیا تھا کہ پندرہ دنوں کے اندر ملازمین کے خلاف کاروائی اور رقم واپس کروائی جائے اسے ڈی پی او جہلم نے نظر انداز کرتے ہوئے ڈی ایس پی نے انکوائری کرواکر انسپکٹر سمیت چار افسران وملازمین کو بے گناہ کر کے ایک کانسٹیبل خالد جمیل کے خلاف معمولی لین دین کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کیس کو دبانے کی کوشش کی گئی ہے بے گناہ کیے گئے ملازمین کا ایف آئی آر میں بھی ذکر کیا گیا ہے مجھے ڈی پی او نے پہلے بھی کہا کہ افسران کے نام درخواست سے نکال دو جب میں نے ڈی پی او کی بات نہیں مانی تو اس نے انکوائری میں چار پولیس ملازمین کو بے گناہ کرواکر ایک اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کروادیا ہے میری چیف جسٹس آف پاکستان ،آرمی چیف سے پر زور اپیل ہے کہ وہ فوری نوٹس لے کر مجھے انصاف فراہم کریں