ن لیگ کاکونسلر قبرستان کے نام پر سیاست نہ چمکائے،عبدالرشیدچٹھہ

ن لیگ کاکونسلر قبرستان کے نام پر سیاست نہ چمکائے،عبدالرشیدچٹھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)گوجرخان کا معزز شہری ہوں کسی کی زمین پر قبضہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ن لیگ کا کونسلر قبرستان کے نام پر سیاست نہ چمکائے اہل گوجرخان میرے ماضی سے بخوبی آگاہ ہیں ہم عوام کی خدمت کرتے ہیں ان کا حق دیتے ہیں کسی سے ناانصافی کا سوچ بھی سکتے بڑکی بدھال میں جو بھی اراضی خریدی وہ تمام قانونی پراسس مکمل کئے اور پلاٹوں کی ر قم ادا کی قبضہ گروپ کا طعنہ دینے اور عوام کوورغلا کر سڑکوں پر لانے والوں کے ماضی سے سب بخوبی آگاہ ہیں ان خیالات کااظہارما ہندر کی معروف شخصیت صوبیدار(ر) عبدالرشید چٹھہ نے راجہ رشید راجہ صفدر حسین خورشیدزمان اور وزیرانور کے ہمراہ پوٹھوہار پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند دن قبل بڑکی بدھال کے کونسلر ملک حمید نے اہل علاقہ کے ہمراہ قبرستان میں قبضہ کے حوالہ سے جو احتجاج کیا اصل حقیقت یہ ہے کہ خسرہ نمبر276سے بڑکی بدھال میں جو پلاٹ خرید کیے گئے تمام قانونی پراسس مکمل اور مالکان کو رقم کی ادائیگی کی محکمہ مال کے کاغذات میں بھی ہمارا ریکارڈ موجود ہے قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے جو کہ جھوٹا الزام اور معصوم لوگوں کو سڑکوں پر لا کر کونسلر اپنے عزائم و مقاصد حاصل کرنا اور خود قبرستان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس کیخلاف عدالتی حکم پر اس کیخلاف تھانہ گوجرخان میں ایف آئی آر درج کرائی ہے