بچوں کامستقبل محفوظ بنانا ہم سب کی ذمہداری ہے،طاہرہ اورنگزیب


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)بچے ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ان کے محفوظ مستقبل کی ذمہ داری ہک پر عائد ہوتی ہے بطور والدین اس میں ہمارا کردار بنیادی ہونا چاہیے بچوں کو اچھے برے کے بارے میں بتانا ہماری ذمہ داری ہے ان خیالات کااظہار رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر چوہدری سعید احمد خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت چائلڈ پروٹیکشن کے حوالہ سے منعقدہ خصوصی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ چند برسوں کے دوران بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے رحجان میں اضافہ خطرے کی گھنٹی ہے ریاست کے ساتھ ساتھ والدین پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں اس حوالہ سے بریف کریں ہم سب نے مل کر بچوں کی شکل میں اپنے مستقبل کو سنوارنا اور حفاظت کرنا ہے حکومت کی طرف سے جاری اس خصوصی آگاہی مہم کو کسی مصلحت کا شکار کر کے ناکام نہیں کرنا چاہیے بلکہ تمام جماعتوں کو فرض بنتا ہے کہ اس اہم مشن میں حکومت کا ساتھ دیں

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...