تاجراتحادمظفرآباد کی کشمیر بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال کی دھمکی
مظفرآباد(بیورورپورٹ)تاجر اتحاد مظفرآباد نے اے جے کے ٹیلی ویژن کے ملازمین کو مستقبل نہ کئے جانے کیخلاف آزادکشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی دھمکی دیدی ۔وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 60سے 70ملازمین کو مستقل کرکے یکجہتی کا عملی ثبوت دیں۔وزیراطلاعات مشتاق منہاس ذاتی دلچسپی لے کر مسئلہ حل کرائیں۔وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیراطلاعات کو مکتوب بھی تحریر کرینگے۔ ملازمین کا معاشی قتل ہر گز نہیں ہونے دینگے۔ گزشتہ روز مرکزی ایوان صحافت میں پریس کانفر نس کرتے ہوئے تاجر اتحاد مظفرآباد کے رہنماؤں‘ مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین شوکت نواز میر‘ تاجر جائنٹ کمیٹی کے چیئرمین عبدالرزاق خان ‘بشارت خان مغل ‘ میر امتیاز ‘ تنویر قریشی ‘ اصغر نثار میر ‘ مدثر مغل ‘ عامر چوہدری اور دیگر نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے اور ہندوستان کے پاکستان اور تحریک آزاد ی کشمیر مخالف پروپیگنڈے کا موثر جواب دینے کیلئے قائم کئے جانیوالے وفاقی ادارے پی ٹی وی مظفرآباد سینٹر (آزاد کشمیر ٹیلی ویژن )کی قابل رحم حالت مرکزی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ آزادکشمیر ٹیلی ویژن پی ٹی وی مظفرآبادکے میرٹ پر بھرتی ہونیوالے ملازمین 14سال گزرنے کے باوجود مستقل نہیں ہو سکے ۔ جبکہ پی ٹی وی کے دوسے سنیٹرز پر 2014ء تک بھرتی ہونیوالے ملازمین بھی مستقل ہو چکے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیراطلاعات اس بات کا فوری نوٹس لیں امتیازی سلوک ہر قبول نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے اپنے دورے کے دوران ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا مگر عملدرآمد نہ ہوسکا ۔اگر ان ملازمین کو فوری طور پر مستقل نہ کیا گیا اور امتیازی سلوک کا نوٹس نہ لیا گیا تو تو آزادکشمیر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کرینگے۔ جس کا آغاز مظفرآباد سے ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراطلاعات بھی یہ معاملہ وفاقی حکومت سے اٹھائیں۔یہ صرف چند ملازمین کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ تحریک آزادی کشمیر کو جاگر کرنے اور ہمارے دشمن بھارت کو جواب دینے والے ادار ے کی بقاء مسئلہ ہے۔ تحریک آزادی کو نشریاتی محاذ پر اجاگر کرنے والے مجاہدگزشتہ 21روز سے احتجاج پر ہیں ان کیساتھ ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں۔اے جے کے ٹی وی نے قیام سے لے کر آج تک نشریاتی محاذ پر ہندوستانی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ یہ چینل کشمیریوں کی تاریخی ‘ ثقافتی اور معاشرتی پہچان بن چکا ہے۔ وفاقی حکومت کو چاہیے کہ وہ آزادکشمیر میں قائم اداروں کی حالت زار پر توجہ دے ۔ملازین کو مستقل کرتے ہوئے ۔اے جے کے ٹی وی کو باقاعدہ سنیٹر بنایا جائے ۔وزیراعظم پاکستان اور وزیراعظم آزادکشمیر معاملہ پر خصوصی توجہ دیں۔