کلرسیداں،شادی شدہ خاتون کو مبینہ طورپراغوا کرلیا گیا
کلر سیداں(تحصیل رپورٹر) دم کروا کر واپس جانے والی شادی شدہ عورت راستے میں مبینہ طور پر اغواء ہو گئی،تھانہ کلر سیداں پولیس نے خاوند کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا۔مسمی ندیم اختر سکنہ مری نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں بمعہ اہل خانہ کھنہ پل کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں۔گزشتہ روز تین بجے دن ہمراہ اپنی بیوی مسماۃ (ش)اپنے بچے کو دم کروانے کیلئے داؤد شاہ حقانی درباردہان گلی(کلر سیداں)گیا اور وہاں سے دم کروانے کے بعد اپنی بیوی اور بچے سمیت واپس جا رہا تھا کہ راستہ میں تقریبا 8 بجے رات گاڑی سے اترا اور اپنی بیوی کو چوکپنڈوری شہر میں واقع ایک بیکرز کے باہر کھڑا کیا۔میں بیکری کے اندر اپنے بچے کیلئے کچھ کھانے کیلئے لینے چلا گیا ،تقریبا پانچ منٹ بعد واپس آیا تو بیوی اپنی جگہ پر موجود نہ تھی۔اپنے طور پر پتہ جوئی کی مگر اس کا کچھ سراغ نہ لگ سکا۔