حکمرانوں نے زیرولوڈشیڈنگ کاجھوٹا شوشا چھوڑا ہے،چوہدری افضل

حکمرانوں نے زیرولوڈشیڈنگ کاجھوٹا شوشا چھوڑا ہے،چوہدری افضل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف صوبائی کے رہنما امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد افضل نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے زیرو لوڈ شیڈنگ کا جھوٹا شوشہ چھوڑا آج بھی ملک کے بیشتر حصوں میں چار سے چھ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے نواز شریف کی حکومت نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات نہٰن کئے اب الیکشن کے قریب ہر ہفتے ایک بار لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی جھوٹی خبریں دے کر عوام کو بے وقوف بناتے ہیں عوام حکمرانوں کی حقیقت جان گئے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ کی عوام کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے چوہدری افضل نے کہا ہے کہ اپنے اقتدار کو تحفظ فراہم کر نے اور لوٹ مار کے سواء کچھ بھی نہیں کیا قومی لٹیروں کو اگر عدالتیں طلب کریں تو میڈیا کے سامنے بڑھکیں مارتے ہیں اور مظلوم بن کر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کر نے کی ناکام کوشش کرتے ہیں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میڑو بس اورنج لائن ٹرین سستی روٹی اسکیم دانش سکول ییلو کیب اسکیم میں اربوں کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔