ٹریفک قوانین انسانی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے بنائے جاتے ہیں،سی ٹی او


راولپنڈی( جنرل رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین شاہراہوں پر سفر کے دوران روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیئے بنائے گئے ہیں ان کی پابندی ہر روڈ یوزرز پر لازم ہے اور روڈ حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین کی پابندی سے ہی ممکن ہے اس امر کا اظہار انہوں نے ریفاء یونیورسٹی ریڈیو پر آگاہی پروگرام’’ برائے ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین ‘‘سے متعلق شہریوں کو آگاہی دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اچھی ٹریفک کے بہاؤ کا اصول ہے کہ ڈرائیور اپنی لین کی پابندی کرے اور راستہ دینے کے اصول پر عمل کرے دوسروں کو راستہ دینے کے اصول کو اپنایا جائے تو دورانِ ڈرائیونگ کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑتاشہری ٹریفک قوانین کو سمجھ کر ان پر عمل کریں اور دوسرے روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی پابندی کرنا پڑھے لکھے معاشرے کی پہچان ہے ہم سب کو ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین جیسے سنہری اصولوں پر عمل کر کے اپنے آپ کو ایک مہذب قوم کے طور پر پیش کرنا چاہیے کیونکہ ٹریفک قوانین سفر کے دوران روڈ یوزرز کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیئے بنائے گئے ہیں ان کی پابندی ہر روڈ یوزرز پر فرض ہے انہوں نے کہا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانا قانوناََ جرم ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...