راولپنڈی،پولیس کی سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائیاں24ملزمان گرفتار
راولپنڈی (جنرل رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے24ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے5260گرام چرس ،67لیٹر کھلی شراب،02پستول30بور معہ 06روند،01عدد ریوالور 32بور معہ 04روند،01عدد کلاشنکوف معہ 09روندبرآمد کر کے ملزما ن کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرل پولیس نے رومیل سے200گرام چرس،بلا ل سے240گرام چرس،تھانہ وارث خان پولیس نے ہمایوں سے 250گرام چرس،وقار سے180گرام چرس،تھانہ صادق آباد پولیس نے ظہیر سے160گرام چرس،تھانہ سول لائن پولیس نے اسلم سے1280گرام چرس،تھانہ مورگاہ پولیس نے عظیم سے200گرام چرس،تھانہ صدر واہ پولیس نے طلعت سے1300گرام چرس،تھانہ مندرہ پولیس نے بلال سے1250گرام چرس،تھانہ جاتلی پولیس نے شاہد سے200گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے اشفاق سے05 لیٹر کھلی شراب،تھانہ پیرودھائی پولیس نے وقاص سے05 لیٹر کھلی شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عنصر سے05 لیٹر کھلی شراب،افضال سے05 لیٹر کھلی شراب،کامران سے05 لیٹر کھلی شراب،اسلم سے20 لیٹر کھلی شراب،تھانہ جاتلی پولیس نے دانیال سے12لیٹر کھلی شراب،ظفر اقبال سے10لیٹر کھلی شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے عمر نیا ز سے 01عدد پستول 30بور معہ 02روند،تھانہ وارث خان پولیس نے عامر سے 01عدد پستول 30بور معہ04روند،نعیم سے 01عدد کلاشنکوف معہ 09روند ،تھانہ سٹی پولیس نے خیروالامین سے01عدد ریوالور32بور معہ 04روندجبکہ 14فارنر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر تھانہ سٹی پولیس نے منشیٰ خان ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے شعیب سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔