ن لیگ نے چارسالوں میں لوٹ مارکے سواکچھ نہیں کیا،راجہ محمدعلی


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی14 مسلم ٹاؤن صادق آباد کے رہنما اور سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد علی نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت نے اپنے چار سالہ دور میں اپنے اقتدار کو تحفظ فراہم کر نے کے اور لوٹ مار کے سواء کچھ بھی نہیں کیا قومی لٹیروں کو اگر عدالتیں طلب کریں تو میڈیا کے سامنے بڑھکیں مارتے ہیں اور مظلوم بن کر اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کر نے کی ناکام کوشش کرتے ہیں آشیانہ ہاوسنگ اسکیم میڑو بس اورنج لائن ٹرین سستی روٹی اسکیم دانش سکول ییلو کیب اسکیم میں اربوں کی کرپشن کا حساب دینا ہوگا اپنے بیاں میں راجہ محمد علی نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پی پی14 میں رکینت سازی مہم کامیابی سے جاری ہے عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جارہاہے تحریک انصاف تمام نشستوں پر شاندار کامیابی حاصل کرکے عمران خان کو سر پرائز دے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...