نوازشریف کو ترقیاتی کام کرانے کی سزامل رہی ہے،سردارممتاز

نوازشریف کو ترقیاتی کام کرانے کی سزامل رہی ہے،سردارممتاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سردار ممتاز نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو صرف اس بات کی سزا مل رہی ہے جو کہ انہوں نے ملک کے اندر ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے جس کے باعث اپوزیشن پارٹیاں ان کے ترقیاتی کام ہضم نہیں ہو رہی آج ہمارا ملک ترقی کی طرف گامزن ہے اور آنے والے وقت میں انشاء اللہ ہمارے ملک میں ترقی کا دور دورہ اور خوشحالی آئے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج ملک کے اندر میٹرو بس کا ایک اور بہت بڑا منصوبہ مکمل ہونے جارہا ہے جس کا لنک نیاء ائیرپورٹ فتح جنگ کے ساتھ ملایا جارہا ہے اور ہر غریب شہری سے پچاس روپے میں آنے جانے کا سفر کرے گا اور میاں نواز شریف کی قیادت میں تمام کارکن متحد و یکجا اور منظم ہیں جس کا واضع ثبوت کوٹ مومن اور ہری پورجلسے میں عوام کے امنڈتے ہوئے سمندر ہے جہاں لاکھوں پاکستانیوں سے میاں محمد نواز شریف سے اپنی والہا نہ محبت کا اظہار کر کے ان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کااظہار کیا ہے آئندہ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان سے کلین سویپ کر کے میاں نوازشریف کو ایک بار پھر وزیراعظم منتخب کرے گی ۔