نوازشریف ساری ملک کے مسیحا ہیں،راجہ عبدالقیوم خان


مظفرآباد(بیورورپورٹ)پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق سینئر وزیر ممبر اسمبلی راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے نواز شریف ساری ملت کے مسیحا ہیں ۔جن کی پالیسیوں سے پاکستان معاشی سربلندی کی جانب گامزن ہو چکا ہے ۔زرداری اور عمران وہ اپنے شعبدہ باز شیخ چلی اور پادری کے ہاتھوں پٹ چکے ہیں ۔ساری قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہی ہے اور زرداری اپنا پادری ڈرامہ لاہور میں بری طرح فلاپ ہونے کے بعد آزادکشمیر سے لوگوں کو لاہور بکا کر سیاست چمکانا چاہتے ہیں جبکہ میاں نواز شریف اپنے وزیر اعظم شاہد خاقان کے ساتھ مظفرآباد آکر سرینگر سے مخاطب ہونگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کے سلسلے میں جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالہ سے عوامی رابطہ مہم میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔راجہ عبدالقیوم خان نے کہا میاں نواز شریف نے بطور حکمران اور قائد حزب اختلاف آزادکشمیر کے سب سے زیادہ دورے کیے۔کشمیر کونسل سے لے کر پارلیمانی بورڈ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس مظفرآباد میں رکھ کر کشمیر کے فیصلے کشمیر میں کرنے اور ترقیاتی بجٹ دس ارب سے 22ارب تک بڑھانے سمیت اربوں روپے کے میگا پراجیکٹس سمیت آزادکشمیر کو سی پیک میں شامل کر کے ترقی خوشحالی کے باب رقم کرنے کی بنیادیں رکھیں ۔آزادکشمیر خصوصاً کھاوڑہ کے عوام اپنے محسن کو اس طرح خوش آمدید کہیں گے کہ ساری دنیا دیکھے گی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...