بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبورکرڈالی ہیں،سردارتبارک

بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبورکرڈالی ہیں،سردارتبارک

مظفرآباد(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی نائب صدر ‘حلقہ کوٹلہ سے سابق امیدوار اسمبلی و سابق مشیر سردار تبارک علی نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں عبور کر ڈالی ہیں۔ روزانہ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا جارہاہے ۔جنت نظیر وادی کو بھارتی فورسز نے جہنم بنا ررکھا ہے ۔ آئے روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی بھی بھارت کا وطیرہ ہے ۔ بھار ت ایک طرف ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہو رہا ہے دوسری طر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے ۔ بیرسٹر سلطان ہی واحد لیڈر ہیں جنھوں نے عالمی سطح پر موثر انداز میں سفارتکاری کرتے ہوئے بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا اور بھارتی حکمرانوں کا اصل چہرہ اقوام عالم کے سامنے لایا ۔ عالمی برادری بھارتی مظالم رکوانے کیلئے کردار ادا کرے ۔انشاء اللہ کشمیری عوام کی قربانیوں اور جدوجہد کے نتیجہ میں بہت جلد کشمیر آزاد ہو گا۔گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قائد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے آزادکشمیر کے عوام کے حقوق کی بات کرنے کیساتھ ساتھ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جو کام کیا ہے اس کی کو ئی بھی مثال پیش نہیں کرسکتا۔ بیرسٹر سلطان محمود نے عالمی برادری کو باور کروایا ہے کہ کشمیرکا مسئلہ حل طلب ہے اور اس کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی حل کیا جانا چاہیے ۔صدر تحریک انصاف کی کاوشوں سے ہی دنیا مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہماری بات سننے کو تیاری ہوئی ہے۔ بیرسٹر کی بہترین سفارتکاری کے باعث آج مسئلہ کشمیر زندہ ہے۔ کشمیر یوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اورانشاء اللہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں مسئلہ کشمیر عمران خان اور بیرسٹر سلطان کی قیادت میں حل ہو گا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کا قتل عام ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن کی حکومت نے میرٹ بحالی کے نام پر میرٹ کو پامال کردیا ہے ۔ پاکستان میں 2108کے انتخابات کے ساتھ ہیں آزادکشمیر میں بھی میدان سجے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...