مظفرآباد،متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام طارق چغتائی امن کنونشن کا انعقاد

مظفرآباد،متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام طارق چغتائی امن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرآباد(بیورورپورٹ)متحدہ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام دارالحکومت میں طارق محمود چغتائی امن کنونشن کا انعقاد ۔کنونش میں پی این پی ضلع مظفرآباد اور پوسٹ گریجویٹ کالج گڑھی دوپٹہ کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھایا ۔کنونشن سے متحدہ کشمیر پی این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اشتیاق حسین خان ،سابق مرکزی وائس چےئرمین سید وقار حسین کاظمی ایڈووکیٹ،سابق سیکرٹری جنرل سید طاہر شاہ ،پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر خواجہ فاروق احمد ،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری خواجہ شوکت حسین گنائی ایڈووکیٹ ،جموں وکشمیر لبریشن لیگ کے رمضان بٹ،اشتیاق احمد ،یوسف کشمیری ،ذوالفقار بٹ،شفیق اعوان ،عامر کاظمی ،صاحبزادہ رفیع ،امجد گردیزی اور دیگر نے خطاب کیا،۔کنونشن میں پی این پی کے عہدیداران ،کارکنان کے این ایس او کے کارکنان سمیت نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل سردار اشتیاق حسین خان نے کہا کہ کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مذہبی ،سیاسی ،سماجی اور سفارتی آزادی دی جائے ۔کشمیریوں کو ان کی شناخت دی جائے ۔ہماری ریاست کے قیمتی وسائل کو بے دردی سے لوٹا جا رہا ہے ۔ہمارے قائد سردار شوکت علی کشمیری نے ریاست کی آزادی ،وحدت اور خود مختاری کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا ۔جس کیلئے آج بھی جدوجہد کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران اقتدار میں آنے سے پہلے دعوے کرتے ہیں لیکن اقتدار میں آکر اپنی کرسی کے چکر میں لگ جاتے ہیں ۔ہمارے نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے بند ہیں ۔ہماری کوئی شناخت نہیں ۔اس کیلئے ہمیں خود کردارادا کرنا ہوگا۔سابق وائس چےئرمین سید وقار حسین کاظمی ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ہمسائیہ ممالک نے ہمارے نوجوانوں پر ترقی کے راستے بند کر رکھے ہیں اور آزادی کی جدوجہد سے دور رکھا جا رہا ہے ۔یو کے پی این پی ریاست کی ترقی خوشحالی وحدت اور خود مختاری کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدرو سابق وزیر خواجہ فاروق احمد نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے فیصلے اسلام آباد کے بجائے کشمیر میں ہونے چاہئیں ۔ہمیں مملکت پاکستان سے اختلاف نہیں ۔حکمرانوں سے اختلاف ہے ۔کشمیر کے حوالہ سے پالیسیوں پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت گنائی ایڈووکیٹ نے کہا کہ کشمیری دنیا بھر میں اپنی آزادی کی بات کرتے ہیں ۔خطہ میں امن کے قیام کیلئے ضروری ہے کہ ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دیا جائے ۔کشمیری اپنی وحدت و آزادی کیلئے متحد ہوں ۔یو کے پی این پی کے سابق سیکرٹری جنرل سید طاہر حسین شاہ ،اشتیاق احمد ،ذوالفقار بٹ،یوسف کشمیری ،صاحبزادہ رفیع ،شفیق اعوان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مستحکم ،پائیدار اور جمہوری عمل پر یقین رکھتے ہیں ۔مسئلہ کشمیر کا پرامن اور کشمیریوں کی مرضی کے مطابق فیصلہ واحد حل ہے ۔ریاست کے وسائل اور اختیارات پر کشمیریوں کا اختیار ہونا چاہئیے ۔ہم اپنی آزادی اور حق کی بات کرتے ہیں ۔