سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد،ایک سال میں ساڑھے7لاکھ مریضوں کاعلاج

سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد،ایک سال میں ساڑھے7لاکھ مریضوں کاعلاج

مظفرآباد(بیورورپورٹ)شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال سی ایم ایچ مظفرآباد ،سال 2017میں 7لاکھ55ہزارسے زائدآؤٹ ڈور مریضوں کا علاج کیا گیا۔جبکہ اِن ڈور مریضوں کی تعداد3لاکھ66ہزار 19رہی ۔سال2017میں7ہزار 5سو 4 میجرآپریشنزکئے گئے ۔جبکہ مائینرآپریشنز کی تعداد 23ہزار6سو5رہی۔اِسی طرح گائنی 3725سی سیکشن کئے گئے ۔جبکہ نارمل 3ہزار 8سو 7رہی ۔جبکہ 3لاکھ 97ہزار3سو 20لیبارٹریز ٹیسٹ ہوئے۔ایکسرے40ہزار2سو78یوایس جی 27ہزارایک سو 71،ای سی جی 24ہزار4سو22،سی ٹی سکین1534ہوئے۔ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان منظور بٹ کی جاریکردہ تفصیلات کیمطابق شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال سی ایم ایچ کی جنرل او پی ڈی میں سب سے زیادہ مریضوں کا دباؤ رہا ۔جبکہ اِن ڈور مریضوں کیلئے مکانیت کا مسئلہ موجود ہونے کے باوجود کوشش کی گئی ۔کہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات سے مستفید کیا جسکے۔ڈپٹی میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر نعمان منظور بٹ نے شیخ زید ہسپتال میں علاج و معالجہ کے سلسلے میں اُٹھائے گئے اقدامات آرمی اور سول انتظامیہ ،ڈاکٹرز،سرجنز ،سپیشلسٹ ،نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف کا یکساں کریڈٹ قرار دئیے ہیں۔اور کہا ہے کہ ہسپتال آنیوالے مریضوں سے بڑھ کر کوئی اور نہیں ۔اس لئے کمانڈنٹ ،ڈپٹی کمانڈنٹ روازانہ کی بنیاد پر صبح و شام دو مرتبہ پورے ہسپتال کا وزٹ کرتے ہیں ۔ہر مریض سے ملتے ہیں ۔اور کسی بھی مسئلہ کا فوری حل کیا جاتا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیخ زید ہسپتال سی ایم ایچ میں سب سے زیادہ ورک لوڈ ہے ۔اور شہریوں کی اولین ترجیح سی ایم ایچ میں علاج و معالجہ کی ہوتی ہے۔تفصیلات کیمطابق جنوری تا دسمبر2017ء کے دوران سات لاکھ ترپن ہزارتین سو اسی مریض جنرل او پی ڈی میں علاج ہوا ۔جبکہ چھتیس ہزارچھ سو اُنیس مریض اِن ڈور میں مستفید کئے گئے ۔بڑے آپریشنز کی تعداد سات ہزار پانچ سو چار ،جبکہ چھوٹے آپریشنز کی تعداد تئیس ہزار چھ سو پانچ رہی ۔گائبی سے متعلق آپریشنز کی تعداد سینتس سو پچیس رہی ۔جبکہ نارمل ڈیلیوری کیااٹھتیس سو سات کیس ہوئے۔2017دوران لیبارٹریز ٹیسٹوں کی تعداد تین لاکھ ستانوے ہزار نو سو بیس رہی ۔جبکہ ایکسرے تعداد چالیس ہزار دو سو اٹھہتر رہی۔یو ایس جی ایس تعداد ستائیس ہزار ایک سو اکہتر اور ای سی جی تعداد چوبیس ہزار چار سو بائیس رہی ۔سی ٹی سکین پندرہ سو چونتیس کئے گئے ۔اس طرح تمام طبی سروسز فراہمی کے لحاظ سے شیخ زید ہسپتال ،ریاست بھر میں سب سے نمایاں اور سرفہرست رہا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر