مطالبات کیلئے نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے متاثرین کا ا حتجاج

مطالبات کیلئے نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے متاثرین کا ا حتجاج

مظفرآباد(بیورورپورٹ) نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن کے متاثرین کا ا حتجاج انتظامیہ اور عمائدین علاقہ کی مداخلت متاثرین کا احتجاج ختم متاثرین ک وچیک ادا کر دیئے گئے گزشتہ روز گجر کو ہالہ میں متاثرین نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن نے چیک نہ ملنے پر احتجاج کیا متاثرین حکمداد عباسی ، محمد رقیب خان، محمد مسکین امجد خورشید، ظہور احمد، محمد شاہد، محمد سعید، زاہد عباسی، گل زرین، نزاکت عباسی نے میڈیا کو بتایا کہ ہمیں چیک تاحال نہیں دیئے گئے جس پر ہم احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں اس موقع پر مقامی انتظامیہ ،ٹھیکیدار محکمہ کے زمہ دار نے متاثرین کے ساتھ مذاکرات کیے جو کامیاب ہو گئے متاثرین کو چیک ادا کیے گئے جن پر انہوں نے احتجاج ختم کر دیا اور ٹرانسمیشن لائن پر کام جو بند تھا دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...