دوکالمبچے ریاست والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہیں،علی عابد

دوکالمبچے ریاست والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہیں،علی عابد

جہلم(نامہ نگار)کسی بھی ملک یا معاشرے میں بچوں سے جنسی تشدد کا کوئی واقعہ رونما ہی نہیں ہونا چاہیے ، بچے ریاست والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہیں ،والدین اور اساتذہ کرام کا فرض ہے کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کریں اور ان کاخاص خیال رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ آفیسر چائلڈ پروٹیکشن بیورو راولپنڈی سید علی عابد نقوی نے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری اسکول نمبر 01 میں بچوں سے جنسی و ذہنی تشدد کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے جہلم بھر سے ہیڈ ٹیچرز ہائی اسکول، اے ای اوز، ڈپٹی ڈی اوز کو بچوں کو جنسی تشدد سے آگاہی دینے کیلئے تدبیر دی۔ انکا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام اس ضمن میں خصوصاً بچوں کی تربیت کریں۔ اس موقع پر اے ڈی سی) ایف اینڈ پی( ڈاکٹر ستائش، اے ڈی سی )جی( نیلم خٹک، سی ای او ایجوکیشن واجد حسین، ڈی او سیکنڈری اسد نعیم ملک،ڈی او انفارمیشن عثمان احمد، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول اسلامیہ گلفرین ، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول نمبر 01 صفیہ چیمہ اور سول سوسائٹی سے نمائندگان موجود تھے ۔اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملک واجد حسین کہ کہنا تھا کہ معاشرے کا فرض ہے کہ وہ ہر بچے کو اپنا سمجھتے ہوئے اس کے ساتھ مشفقانہ برتاو کرے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر