پانچ فروری نوجوانوں کاسب سے بڑاقافلہ جلسہ میں شریک ہوگا،راجہ زین محمود


مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایم ایس ایف ن ضلع مظفرآباد کے صدر راجہ زین محمود خان نے کہا ہے کہ پانچ فروری کو نوجوانوں طلبہ کا سب سے بڑا قافلہ جلسہ عام میں شریک ہوگااور اپنے ببر شیروں نواز شریف ،فاروق حیدر کو مرحبا مرحبا کے نعروں کی گونج کے ساتھ سلام پیش کرے گااور جرات عظمتوں کی پاسبان محترمہ مریم نواز شریف کو ملت کی ترجمانی پر خراج تحسین پیش کرینگے ۔راجہ زین محمود خان نے ایم ایس ایف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضلع مظفرآباد یونیورسٹیوں ،کالجز سے ایم ایس ایف کے طلبہ ہزاروں کی عداد میں شرکت کیلئے تیاریاں کر چکے ہیں ۔جن کا جوش خروش جذبہ پانچ فروری کے جلسہ عام میں اپنی قائدین سے عقیدت کا لازوال مظاہرہ ہوگا۔یونیورسٹی سمیت ہر کالج ،حلقہ سے طلبہ کے جلوس آئیں گے اور بڑے قافلہ بن کر جلسہ گاہ پہنچیں گے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...