جموں کشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام عشرہ یکجہتی کشمیر منانیکا اعلان آج کیا جائیگا
مظفرآباد(بیورورپورٹ)جموں کشمیر موومنٹ کے زیر اہتمام عشرہ یکجہتی کشمیر منانے کا اعلان آج کیا جائے گا۔اس حوالے سے مرکزی رہنما جموں کشمیر موومنٹ دیگر جماعتوں کے قائدین کے ہمراہ آج یکم فروری 2018دن 11.00بجے سنٹرل پریس کلب میں پریس کانفرنس کریں گے۔جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال ،بھارتی فورسز کی دہشتگردی۔ تحریک آزادی کو درپیش خطرات اور عالمی سازشوں کے حوالے سے گفتگو ہوگی۔