پانچ فروری کو نوازشریف کا فقید المثال استقبال کرینگے،شوکت اقبال
لیگ ن آزاد کشمیر حلقہ چار کھاوڑہ کے صدر راجہ شوکت اقبال خان نے کہا ہے کہ 5فرورری کو قائد مسلم لیگ ن فخر ایشیا سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا قائد کشمیر وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں فقدالمثال استقبال کریں گے،حلقہ کھاوڑہ کے ایم ایل اے راجہ عبدالقیوم خان کی کرپشن بے ضابطگیوں لوٹ مار اور بدعنوانیوں پر مشتمل چارج شیٹ آئندہ چند روز میں میڈیا کے سامنے پیش کریں گے اس وقت ایک مخصوص لابی اور لینڈ مافیا کا گروہ ایم ایل اے کے ارد گرد موجود ہے جو ان کی سرپرستی کا رہے ہیں5فروری کے بعد لینڈ مافیا والوں سے لوگوں کی اراضی واگزار کرنے کیلئے جہاد کا آغاز کریں گے۔پرانے مسلم لیگی کارکنان مکمل طور پر نظر انداز کر دیئے گئے اور وہ لوگ چوہدری لطیف اکبر کے ساتھ مل کر کروڑوں روپے کے فنڈ ہڑپ کر کے وہ اس وقت بھی ایم ایل اے کی قیادت میں لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں،ہم نے نہ پہلے راجہ عبدالقیوم کو اپنی قیادت کے طور پر مانا نہ اب مانتے ہیں نہ آئندہ مانیں گے،ہم نے عام انتخاب میں راجہ عبدالقیوم خان کو نہیں بلکہ قائد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو دیئے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد خطے کے اندر راجہ فاروق حیدر کی قیادت میں متحد و منظم ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حلقہ کھاوڑہ کے اندر لیگی بانی کارکنان سے انتقام لیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سردار عتیق احمد خان کے دور میں ان کے پاؤں پکڑ کر مشیری لینے والے سردار سکندر حیات خان کے گھٹنے پکڑ کو چیئرمین ضلع کونسل بننے والے حلقہ چار کھاوڑہ کی غیور عوام کے نمائندہ نہیں ہو سکتے۔میں حلقہ کھاوڑہ کے بانی کارکنوں سے زیادتیوں کے حوالہ سے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کو آگاہ کریں گے اور ساری صورتحال ان کے سامنے رکھیں گے۔راجہ عبدالقیوم خان کے قریبی عزیز واقارب اس وقت لوٹ مار کے بازار گرم کر کے سوتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ راجہ عبدالقیوم خان کی سرپرستی میں شاملات،خالصہ سرکار اراضی مافیا کے چند لوگوں کو الاٹ کرنے کیلئے کوششیں آخری مراحل میں ہیں جن کے ثبوت ہم نے اکٹھے کر لئے ہیں وہ ثبوت جلد ہی وزیر اعظم کو پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں ایک ایسا موجود ہے جس نے کروڑوں کے فنڈز اور منصوبہ جات کیلئے جو زمین پر نظر نہیں آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی یونین کونسل سے شکست کھانے والا حلقے کا نمائندہ نہیں ہو سکتا ہے،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کرپشن،لوٹ مار کا حساب نہ لیا گیا اور اصلاح واحوال نہ کی گئی،بانی کارکنوں کے ساتھ زیادتیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا اور خون دینے والے کارکنوں کو حق نہ ملا تو آئندہ چند روز میں کارکنوں کی میٹنگ بلاس کر آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ حلقہ کھاوڑہ کے اندر اس وقت جو سکیمیں دی جا رہی ہیں وہ جعلی سکیمیں ہیں۔