یوم یکجہتی کشمیر جلسہ کامیاب کرنے کیلئے کارکنان متحرک ہوجائیں،سرداروقار

یوم یکجہتی کشمیر جلسہ کامیاب کرنے کیلئے کارکنان متحرک ہوجائیں،سرداروقار

مظفرآباد(بیورورپورٹ)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل سردار وقار حسین کا دورہ حلقہ لچھراٹ پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے جلسہ کے حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارکنان کو جلسہ کی کامیابی اور بھرپور شرکت کیلئے متحر ک ہو جائیں۔ حلقہ دو سے ایک جم غفیر مظفرآباد جلسہ میں شریک ہو گا۔ لچھراٹ سے تاریخ ساز کاررواں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کی ہدایت کے مطابق قائد میاں محمد نواز شریف ‘ وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وفاقی وزراء کا مظفرآباد کی دھرتی پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے جنرل اسمبلی سمیت تمام عالمی فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا ہے اور کشمیریوں کی آواز بھرپور انداز سے بلند کی ہے۔ مسئلہ کشمیر بھی قائد نواز شریف ‘ قائدکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں حل ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر