دوردرازعلاقوں میں کھیلوں کی جدیدسہولیات فراہم کررہے ہیں،ڈی سی جہلم

دوردرازعلاقوں میں کھیلوں کی جدیدسہولیات فراہم کررہے ہیں،ڈی سی جہلم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جہلم(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف صوبہ کے دور دراز علاقوں میں کھیلوں کی جدید اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ متوسط اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی وہی سہولیات دستیاب ہوں جو جم خانہ جات میں دستیاب ہیں یہی وجہ ہے کہ حکومت پنجاب کروڑوں روپے کے فنڈز سے عالمی معیار کے سپورٹس جمنازیم کی تعمیر جہلم میں مکمل کی ہے جس کی بدولت نوجوانوں کو ان کی دہلیز پر مختلف کھیلوں کی سہولیات میسر آئیں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپورٹس جمنازیم کے حوالے سے منعقدہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے اور اس سلسلہ میں میریٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کہ آغاز ہو چکا ہے۔ انہوں نے سپورٹس ڈی ایس او شمس توحید سے کہا کہ وہ مختلف کھیلوں کے انعقاد کے لئے ضلع میں سپورٹس فیسٹیول منعقد کروائیں تاکہ مساوی طور پر تمام کھیلوں کے میگا ایونٹ کرایا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جمنیزیم کمپلیکس جہلم میں بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، مارشل آرٹس، ہاکی،فٹبال ،فٹنس کلب اور دیگر کھیلوں کے حوالے سے معیاری سہولیات کی فراہم کی جار ہی ہیں۔